پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو طے شدہ قوانین پر عملدر آ مد نہ کرنیکی پا د اش میں ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کو سالانہ جنرل میٹنگ اور آڈٹ اکاؤنٹ کی رپورٹس جمع نہ کرا نے ہر ڈیفالٹرلسٹ میں ڈالا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کی رکنیت دو برس تک جنرل میٹنگ نہ کرا نے پر معطل کردی جاتی ہے، جبکہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پربھی رکنیت کی معطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق رکنیت بحالی کیلئے کمپنی کو 90 دن کاوقت دیا گیا ہے۔معطلی سے بچنے کے قوانین کے تحت ڈیفالٹر قرار دیا گیا ادارہ 90 دن میں سالانہ رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے۔قومی ائیرلائن ان دنوں مختلف مسائل کی وجہ سے خبروں میں ہے لیکن کو ئی بھی خبر مثبت نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن کا خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ مسائل کے سبب ادارے کے کاروبار میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے پی آئی اے کو تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے، دیے گئے وقت میں آڈٹ اکاونٹ رپورٹ جمع کرا دی جائے گی، امید ہے 90 روز میں تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

پی آئی اے ڈیفالٹر

مزید : صفحہ اول