پی پی 222 میں ضمنی الیکشن ‘ سکیورٹی پلان تشکیل ‘ 120 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنیکا فیصلہ ‘ 1700 افسر ‘ اہلکار ڈیوٹی کیلئے تیار

پی پی 222 میں ضمنی الیکشن ‘ سکیورٹی پلان تشکیل ‘ 120 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ضلعی پولیس نے پی پی 222 جلال پور کے الیکشن کا سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔جس میں 1700 افسران(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولیس نے امن وامان کی صورت حال قائم رکھنے اور کٹری نگاہ رکھنے کیلئے پی پی 222 کے اہم پولنگ سٹیشنز پر 120 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں گے۔ خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی۔جبکہ پولیس نے پولنگ کے اوقات کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز بھجوا دی ہے۔اور احکامات موصول ہونے کے بعد اگلہ لائحہ علم تترتیب دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر