چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر کچہری توسیع کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا 13 اکتوبر کو لاہور میں اجلاس

چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر کچہری توسیع کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا 13 اکتوبر ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی)چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پرضلع کچہری ملتان کی توسیع کے معاملے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اجلاس 13 اکتوبر کو لاہورمیں منعقدہوگا۔تفصیل کے مطابق ضلع کچہری ملتان کے ازخودنوٹس کی گزشتہ روزسماعت میں ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے عہدیدارپیش ہوئے جبکہ ملتان بارکے وکلاء اورتحریک انصاف کے رہنماحامد خان نے دلائل دئے کہ ضلع کچہری میں جگہ کی کمی کی وجہ سے وکلاء کو مشکلات ہیں نئے جوڈیشل کمپیلکس کی تعمیرشہر سے باہر کی گئی ہے جوابھی نامکمل بھی ہے جس کی وجہ سے سائلوں کوبھی بہت سے مشکلات درپش ہیں اس لئے موجودہ ضلع کچہری کوتوسیع دی جائے۔جس پر فاضل چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ جگہ پرضلع کچہری کوتوسیع دینے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کااجلاس 13 اکتوبر کو لاہورمیں بلا نے کاحکم دیاجس میں فاضل چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ،چیف جسٹس لاہورہا ئیکورٹ،رجسٹرارسپریم کورٹ،چیف سیکر ٹیری پنجاب اورہائیکو رٹ وڈسٹرکٹ بارملتان کے عہدیداروں کوشامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر متعلقہ صوبائی و ضلعی حکام کوبھی اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر