ڈالر کی اڑان،ایل این جی بھی مہنگی

ڈالر کی اڑان،ایل این جی بھی مہنگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈالر مہنگا ہونے پر ایل این جی کی قیمت میں فی لیٹر 2روپے اضافہ کر دیا گیا۔نئی قیمت 81روپے فی لیٹر ہو گئی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

۔ڈالر کے ریٹ میں ہوشربا اضافے اور روپے کی انتہائی بے قدری پر پنجاب میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ آل پاکستان سی ای این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت ایک ہی روز 124.30روپے سے بڑھ کر 133.60روپے کی سطح پر آگئی ہے جس کے باعث آر ایل این جی کی کاسٹ بڑھ کر 1680.21روپے ایم ایم بی ٹی یو ہوچکی ہے۔اس لئے سی این جی بیسڈ آر ایل این جی کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔اس لئے آرایل این جی کی نئی قیمت 80.95روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ اس سے قبل ایل این جی کی قیمت 78.95روپے تھی ۔آئندہ فیصلے تک یہی ریٹ رہے گا ۔ مزید براں حکومت سے مذاکرات کئے جائیں گے اور صورتحال سے آگاہ کیاجائے گا تاکہ ایل این جی کی قیمت میں کمی کی جا سکے ۔