ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے عمرہ زائرین اور ٹریولز بزنس سے منسلک کمیونٹی کی پریشانی میں اضافہ

ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے عمرہ زائرین اور ٹریولز بزنس سے منسلک کمیونٹی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے عمرہ معتمرین اور ٹریولز ایجنٹس بھی لپیٹ میں آگئے ہیں روپے کی قدر میں (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کمی آنے کے باعث ائیر لائنز کے ٹکٹس اور دوران قیام حجاز مقدس کا رہائشی پیکج میں بھی اضافہ ہوا ہے ٹریولز ایجنٹس ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر شکیل جان اور جنرل سیکرٹری امتیاز احمد سومرو کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ہونے سے عمراہ زائرین اور ٹریولز بزنس سے منسلک کمیونٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو معتمرین عمرہ کی ادائیگی کیلئے بکنگ کرواچکے ہیں انہیں اب مزید رقوم کی ادائیگی کرنی پڑے گی جوکہ تشویش کا باعث ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ریال کی قیمت32روپے ہے بڑھ کر ساڑھے 37روپے کی سطح پر جاپہنچی ہے جبکہ ائیر لائنس کے ٹکٹس اور پیکج سمیت دیگر اخراجات ڈالر کے مرہون منت ہیں ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ نے عمرہ معتمرین سمیت دیگر ممالک میں سفر کرنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا بوجھ عمرہ زائرین پر پڑے گا۔