کھٹمندو میں ایشیاء ‘ پیسفک کانفرنس ‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو خصوصی شرکت کی دعوت

کھٹمندو میں ایشیاء ‘ پیسفک کانفرنس ‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ...

ملتان ( نیوز رپورٹر)نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی ایشیائپیسفک کانفرنس2018ء میں مہمان مقرر کے طورپر شرکت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے لیے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی کوخصوصی طورپر مدعو کیاگیا ہے۔چارروزہ کانفرنس30نومبر2018ئکوشوع ہوگی جس میں شرکت کادعوت نامہ دینے کے لیے پاکستان میں نیپال کے سفیر سیوالمسال (Sawa Lamsal)،نیپال کے سابق وزیر اک ناتھ داکھل(Ek Nath Dhakal)نے سید یوسف رضاگیلانی کو دیا۔اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اوردیگر بھی موجودتھے۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے دعوت نامہ دینے کاشکریہ ادا کرتے ہوئے نیپا ل کے وزیراعظم کے پی شرما کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیپال اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط اور ان میں باہمی روابط مزید بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سارک کانفرنس کے انعقاد ورسارک ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے نیپال کواپنا کردار ادا کرناچاہیے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر