محسن وال ، پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل شہید ، 1ڈاکو بھی ہلاک ، متعدد زخمی

محسن وال ، پولیس مقابلہ ، کانسٹیبل شہید ، 1ڈاکو بھی ہلاک ، متعدد زخمی

محسن وال(نمائندہ پاکستان ) 73پندرہ ایل میں پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل شہید،ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ چھب کلاں پولیس نے اطلاع پر ڈکیت ممتاز کی گرفتار کیلئے 73پندرہ ایل میں چھاپہ مارا تو اسی اثناء میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں کانسٹیبل محمد اقبال شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

میں ہی دم توڑ گیا،بعدازاں پولیس پارٹی نے تمام علاقے کو گھیر لیا اور پولیس کی فائرنگ سے ملزم شکیل جوکہ ڈکیتی،چوری اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ہلاک ہوگیا ،جبکہ دیگر ملزمان تاحال فرار ہیں۔جنکی تلاش تیز کردی گئی ہے۔

پولیس مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر