پٹرول چھڑک کر جھلسائی جانیوالی خاتون نشتر برن یونٹ میں دم توڑ گئی

پٹرول چھڑک کر جھلسائی جانیوالی خاتون نشتر برن یونٹ میں دم توڑ گئی

ملتان (وقائع نگار)شہر سلطان کے علاقے میں پرانی دشمنی کی رنجش پر رشتے داروں کی طرف سے پٹرول چھڑک کرآگ لگانے کے باعث جھلسائی جانیوالی خاتون نشتر برن یونٹ میں دم توڑگئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ موضع کوٹلہ گاموں شہر سلطان تحصیل جتوئی کی رہائشی مٹھن مائی جو کہ شادی شدہ ہے کو تقریبا ایک ہفتہ قبل رشتے داروں نے پرانی رنجش پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی۔ جس سیاسکا کافی سارا جسم کا حصہ (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

جھلس گیا۔اور وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی۔مقامی پولیس کے ہومی سائیڈ انچارج ربنواز نے لاش کو باضابطہ طور پر اپنی تحویل میں لیا۔اور دیگر ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔

برن یونٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر