چیف افسر بے لگام ،واٹر پلانٹ کی اراضی من پسندٹھیکیدار وں کو دینے کا انکشاف

چیف افسر بے لگام ،واٹر پلانٹ کی اراضی من پسندٹھیکیدار وں کو دینے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی ) میوں نسپل کمیٹی کے چیف افسر نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کر کے واٹر پلانٹ کی کروڑوں روپے کی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

قیمتی اراضی کو کوڑیوں کے بھاؤ کرایہ پر دے دیا نیلامی کے دوران شہریوں اور ٹھکیداروں میں شدید ہنگامہ آرائی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،اندرون شہر واٹر پلانٹ کی قیمتی اراضی پر 15 دوکانیں تعمیر کروا کر کرایہ پر دینے کے لیے ٹی ایم اے ہال میں نیلامی کے لئے بولی کروائی گئی جس میں 50 ہزار سے لے کر 70 ہزار ماہانہ کرایہ کی کامیاب بولی ہوئی مگر مونسپل کمیٹی کے چیف افسر زوہیب حمید نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کر کے بولی کو کینسل کروا دیا اور نئی نیلامی کی تاریخ دیتے ہوے من پسند ٹھیکیداروں سے ساز باز کر کے واٹر پلانٹ کی کروڑوں روپے کی زمین کو 6 ہزار سے لے کر 8 ہزار تک ماھوار کرایہ پر دے دیا اس موقع پر شہریوں اور ٹھیکیداروں کی اپس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جس پر پولیس کو طلب کر لیا گیا شہر کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین کو چند ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر دینے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوے اعلی حکام سے کرپٹ چیف افسر زوہیب حمید کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ھے اور اس نیلامی کو فوری طور پر کینسل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ھے کہ شہر کی کروڑوں روپے مالیت کی نیلامی صاف شفاف طریقے سے کروائی جائے۔
انکشاف