ایم پی اے مسز شاہدہ احمد کا دارالامان خانیوال کا دورہ

ایم پی اے مسز شاہدہ احمد کا دارالامان خانیوال کا دورہ

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبرپنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے اچانک دارالامان برائے خواتین ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔دارالامان میں رہائشی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

خواتین او ربچوں سے ملی۔درپیش مسائل معلوم کیے ۔دارالامان میں آنے والی اکثر خواتین گھریلو تشدد کاشکارہیں ۔مسزشاہدہ احمد نے انہیں تلقین کرتے ہوئے کہاکہ گھر کی چھت سے زیادہ کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوتی۔درپیش مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے دارالامان میں آنیوالی خواتین کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ اگروہ اپنے گھروں میں جاناچاہتی ہیں توانہیں ہر قسم کے تحفظ کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا۔قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ دارالامان فوزیہ برکت سے ملاقات کی اوردرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔فو زیہ برکت نے بتایاکہ محکمہ کی طرف سے بنیادی سہولیات وضروریات پوری کی جارہی ہے تاہم سٹاف کی کمی ہے جس میں چوکیدار ،وارڈن اور کمپیوٹر آپریٹر ودیگر آسامیاں خالی ہیں جنہیں پر کیاجاناچاہیے۔مسزشاہدہ احمدنے سٹاف کی کمی اوردیگر مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر