عمران اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں وعدے پورے کریں گے : نوابزادہ منصور خان

عمران اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں وعدے پورے کریں گے : نوابزادہ منصور خان

خان گڑھ ( نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی ترقی حاصل کرنے کے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل در آمد شروع ہوچکا ہے سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ایوان صحافت خان گڑھ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام کو نہ صرف ریلیف ملے گا بلکہ جو توقعات عوام نے حکومت سے وابستہ کر رکھی ہیں وہ بھی انشا ء اللہ پوری ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ خزانہ کی حالت بہت خراب ہے سابقہ حکومت نے ملکی خزانے کو بدردی سے لٹا اور کڑی شرائط پر مالیاتی اداروں سے قرضے لئے اور اب نئی حکومت کو مشکل کا سامنا ہے تاہم عوام ساتھ دے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو سکیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ناسور بیوروکریسی سمیت تمام اداروں میں ہے جبکہ بیوروکریسی کو خیال ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ان پر اعتماد نہیں کرتی جبکہ حکومتی عمل چلانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے کوشاں ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی مسلسل پنجاب کابینہ سے رابطہ میں رہتے ہیں اور ان سے کارکردگی بارے دریافت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا جب عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تو دنیا میں پاکستان کا امیج بلند ہوا ہے غیر ملکی سرمایہ داروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے ۔اس موقع پر سینئر سیاستدان اور صحافی رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ سمیت ملک نذیر سندیلہ ،سردار محمد معظم ڈوگر ،رانا افتخار احمد ،سردار محمد عدیل اصغر ڈوگر ،محمد اقبال بخاری ،ملک عبدالغفور سندیلہ ،ملک زاہد سندیلہ ،اجمل لانگ ،شاہد حسین لانگ ،محمد عمران مانی ، شہبازمحسن شاہ اور تحریک انصاف مظفر گڑھ کے رہنما نوابزا دہ وقاص ہمایوں خان بھی موجود تھے۔

منور احمد

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر