ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘ متعدد پولز ‘ ٹرانسفارمر ضبط

ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘ متعدد پولز ‘ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکی جانب سے ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئیں ۔ملتان سمیت مختلف علاقوں میں 46بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ‘مزید 40مقدمات کے اندراج کے لئے استغاثے متعلقہ تھانوں میں بھجوا دئیے گئے۔،لاکھوں روپے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کے جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ایس ڈی او میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان نے محمد شریف، محمد اشرف، محمد آصف، محمد صدیق، ولی محمد، محمد احمد ، سرفرازکھیڑا، عامر خان، ارشاد ، محمد نواز، محمد جاوید، طالب حسین اور محمد رمضان کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمات درج کروادئیے ۔ ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن ملتان نے اللہ بخش، محمد مشتاق حسین، محمد اکرم، زاہد حسین، محمد شعیب، محمد اکرم، غازی محمد، محمد حنیف کے خلاف پولیس اسٹیشن مظفرآباد جبکہ محمد لطیف کے خلاف تھانہ قطب پور میں، ایس ڈی او چوک سرورشہید سب ڈویژن نے محمد شفیع، محمد حسیب کے خلاف تھانہ چوک سرور شہید ، ایس ڈی اولیہ سب ڈویژن نے حشمت اللہ کے خلاف تھانہ صدر لیہ، عبدالغفار، محمد ابراہیم اور محمد عیسیٰ کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن لیہ میں مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ایس ڈی او خان گڑھ سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11غیرقانونی ایل ٹی پولز،28ایچ ٹی پولز،ایک ٹرانسفارمراتارکر قبضہ میں لے لیاجبکہ 2بجلی چوروں محمد رمضان ،محمد عمران اور محمد عامر کے خلاف تھانہ خان گڑھ میں مقدمات درج کروادئیے گئے جبکہ 4مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں بھجوا دی گئیں۔ایس ڈی او شادن لنڈ سب ڈویژن ڈی جی خان کی سربراہی میں ٹیموں نے چھاپے مارکرایل ٹی سسٹم سے کنڈی لگاکر بجلی چوری کرنے پر36افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دے دیں ۔ان بجلی چوروں کے میٹر ز عدم ادائیگی واجبات پر منقطع تھے اور بجلی استعمال کرنے کے لئے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ان بجلی چوروں میں سردار نورنگ خان، سردار امتیاز خان، سردار فرخ خان، سردار نظام خان، سردار محسن ، سردار خلیق، سردار عزیزالرحمن، سردار منظوراحمد ، فاروق احمد، سردار ضیاء الرحمن، سردار شاہ جہان ، اقبال، زاہد اسماعیل خان ،سردار علی اکبر، سردار محمد طاہر، فیض محمد، محمد یونس، عتیق احمد، طارق سہیل، امام بخش، غفور خان، حبیب اللہ، احسان غفار، عتیق خان، خالد اسماعیل لُنڈ، محمد علی نواز، غلام مصطفی، غلام رسول، غلام عباس، سردار اختر امین، سردار ناصر جمیل ، سردارانجم حفیظ اور محمد نواز شامل ہیں ۔آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر