سول ہسپتال بہاولپور کی تعمیر ، من پسند فرم کو ٹھیکہ ،فواد حسن نے فواد نے خوب مال کمایا، ذرائع کا انکشاف

سول ہسپتال بہاولپور کی تعمیر ، من پسند فرم کو ٹھیکہ ،فواد حسن نے فواد نے خوب ...

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیراعلی پنجاب کے سابق سیکرٹری فواد حسن نے بہاولپورسول ہسپتال کی تعمیرمیں کام دکھادیا آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کے تعمیرشدہ سٹرکچر کوچھوڑ کرنئے سرے سے تعمیر کیلئے ٹھیکہ من پسندفرم کودے کرناقص تعمیرات کے ذریعے رقوم خردبرد کی گئیں ناقص تعمیرات کے باعث ہسپتال کی عمارت میں دراڑیں(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پڑگئیں تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے بہاولپورمیں410بستروں کے سول ہسپتال کی تعمیرکیلئے تین ارب روپے سے زیادہ رقم مختص کی اورہسپتال کی تعمیرشروع کرائی ٹھیکیدار نے ہسپتال کاسٹرکچر تیارکرلیاتویکایک اس وقت کے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب فواد حسن فواد نے ہسپتال کی تعمیرکاکام رکوادیااورپھرلاہورکی ایک من پسندفرم یونائیٹڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن کواس کاٹھیکہ دیدیا اس فرم نے نئے سرے سے سٹرکچر تعمیرکیااورہسپتال کی تعمیر میں دل کھول کرناقص میڑیل کااستعمال کیاگیاہسپتال کاافتتاح مارچ2013میں سابق وزیراعلی پنجاب نے کیا ان کے ہمراہ فواد حسن فواد بھی موجود تھے ہسپتال کی عمارت میں کچھ ہی عرصہ بعددراڑ یں پڑگئیں چھتیں ٹپکنے لگیں جبکہ واش روم اورلفٹیں بھی ناکارہ ہوگئیں ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کیلئے ڈاکٹرعزیز جوکہ ن لیگی کوایم ایس بنادیاگیاانہوں نے بھی نگرانی کے نام پراپناحصہ وصول کیا انتظامی سربراہ پرنسپل قائداعظم میڈیکل ڈاکٹرہارون خورشید پاشا تھے،وہ سب اچھاکی رپورٹیں دیتے رہے اورہسپتال برباد ہوگیا، اب یہ عالم ہے کہ ہسپتال کی عمارت میں دراڑیں پڑگئی ہیں اوروہ مخدوش ہوچکی ہے۔ سیوریج نظام کی تباہی سے ہسپتال کے فرش اور آپریشن تھیڑ تک میں سلین ہوچکی ہے جب یہ معاملہ سابق وزیراعلی شہبازشریف کے علم میں آیاتوانہوں نے تحقیقات کاحکم دیاسی اینڈڈبلیو کمشنر کی نگرانی میں رپورٹ مرتب ہوئی جسے سیکرٹری صحت فواد حسن فواد نے دبوادیا ہسپتال کے تعمیراتی کاموں سے محکمہ سی اینڈڈبلیو کوالگ رکھاگیاہسپتال کی خراب عمارت اپنی تکمیل کے تین سال بعدہی کسی بڑے سانحہ کاشکا رہوسکتی ہے بتایاگیاہے کہ ہسپتال کاسنٹرل ائیرکنڈیشنگ سسٹم بھی ناکارہ ہوچکاہے اس کام میں انجینئرنگ فرم سے لے کر سیکرٹری صحت فواد حسن فواد پرنسپل کیوایم سی ڈاکٹرہارون خورشید پاشا ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرعزیز احمدنے خوب ہاتھ رنگے بہاولپورکے شہریوں نے ہسپتال جیسے فلاحی ادارہ میں لوٹ کھوسٹ پرچیئرمین نیب سے معاملہ کی انکوائری کامطالبہ کیاہے واضح رہے کہ8 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکیاجانیوالا ہسپتال کاابتدائی سٹرکچر آج بھی موجود ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر