ورکرز تیاری کرلیں ‘ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی ‘ میاں شفیع محمد

ورکرز تیاری کرلیں ‘ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی ‘ ...

خان پور ( تحصیل رپورٹر ) تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے ممبران ضلع کونسل سابق ناظمین کونسلرز عمائدین علاقہ اور ورکروں کے بلائے گئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آئندہ ہو نے والے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھر پور طریقے سے کامیابی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

حاصل کرئے گی ورکر تیاری کریں بہت جلد بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مشاورتی اجلاس ہے بلدیاتی الیکشن گروپ کے ساتھیوں اور ورکروں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا مشاورت اور میرٹ کی بنیاد پر امید وار میدان میں اتاریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر کئی سالوں سے حکمرانی کر کے ملک کو تباہ کر نے والے آج ہماری حکومت سے ایک ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں اجلاس میں ممبران ضلع کونسل سردار مشرف خان جتوئی،ملک محمد اختر ،جام انور علی لاڑ ،ملک کامران معین ،جام عرض محمد لاڑ، رئیس منور حسین،رئیس آفتاب احمد، جام احمد ستار لاڑ ،میاں ظفر ،سہیل ظفر عطاء،تحصیل صدر تحریک انصاف ڈاکٹر فیصل جمیل ،وائیس چیئر مینز ذوالفقار میرانی ،جام شریف لاڑ،میاں غلام عربی،میاں فیض رسول ،میاں سعید احمد،ارشادخان،حاجی ایاز خان،سعید انور چوہدری ،سابق ناظم جمیل خان میرانی سمیت کافی تعداد میں لوگ شریک تھے اجلاس میں ڈیمز کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے یونین کونسلز سطح پر مہم چلانے پر لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

میاں شفیع

مزید : ملتان صفحہ آخر