برایلر ،گوشت فارمی انڈے ، گھر ، سرف مہنگا، قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان
ملتان(نیوز رپورٹر ) مارکیٹ میں برائلر مرغی ‘ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سمیت گھی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ‘ برائلر گوشت کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ سے فی کلو گرام برائلر گوشت کی قیمتیں223 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہیں ‘ اور فارمی انڈے فی درجن 4 روپے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
اضافہ سے 106 روپے درجن ہو گئے ہیں ‘جبکہ برائلر زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے اضافہ سے قیمت 154 روپے ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں درجہ اول اور دوم گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ‘ درجہ اول 16 کلو گھی کا کنستر 80 روپے مہنگا ہو کر 2ہزار 830 روپے جبکہ درجہ دوم میں 100روپے اضافہ سے 2300 روپے کا ہوگیا ہے ‘درجہ اول گھی 5روپے کلو اضافہ اور درجہ دوم گھی 6 روپے اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح پاؤڈر اورسرف بنانیوالی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو اضافے کا عندیہ دیا ہے ۔
مہنگائی