ماہر امراض چشم ڈاکٹر نوید احمد صادق کی والدہ بیگم لالہ صحرائی انتقال کرگئیں

ماہر امراض چشم ڈاکٹر نوید احمد صادق کی والدہ بیگم لالہ صحرائی انتقال کرگئیں

ملتان،جہانیاں( وقائع نگار، نامہ نگار)ممتاز ادیب اور نعت گو چودھری محمد صادق المعروف لالہ صحرائی مرحوم کی بیوہ کا بدھ کے روز ملتان میں انتقال ہو گیا۔وہ کافی عرصے سے علیل تھیں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اور ملتان میں اپنے بیٹے ماہر امراض چشم ڈاکٹرنوید احمد صادق کے پاس مقیم تھیں، ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو ساڑھے 8بجے صبح نشتر میڈیکل کالج ملتان کی مسجد میں ادا کی جائیگی اور بعدازا ں انہیں جہانیاں(ضلع خانیوال) میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ ان کے دوسرے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید احمد صادق لاہور کے ثریا عظیم ٹرسٹ ہسپتال میں امراض سینہ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر