ہم ہر قربانی کیلئے تیار ، سرائیکی صوبہ کیلئے جدوجہد تیز کریں گے : شاکر شجاع آبادی

ہم ہر قربانی کیلئے تیار ، سرائیکی صوبہ کیلئے جدوجہد تیز کریں گے : شاکر شجاع ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ وسیب کے لوگوں کا حق ہے اور ہم اس کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے سرائیکستان کانفرنس لاہور کے میزبان وصدر سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12اکتوبر 2018ء بروز جمعتہ المبارک کو الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ہونیوالی کانفرنس میں ہم بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علالت کے باوجود (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

میں سمجھتا ہوں کہ سرائیکی وسیب کے حقوق اور سرائیکی صوبے کی جدوجہد کیلئے ہمیں ہر جگہ پہنچنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمارے وسیب کے فنکاروں اور گلوکاروں کی پذیرائی کیلئے منعقد ہورہی ہے اس لئے بھی شرکت ضروری ہے کہ وسیب کے شاعروں ،ادیبوں ،فنکاروں اور گلوکاروں کی بہت خدمات ہیں۔شاکر شجاع آبادی نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر نئی حکومت برسراقتدار آئی ہے لیکن غریب کو ریلیف کی بجائے تکلیف ملی ہے اور سرائیکی خطے سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے بھی مایوس کیا ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ ہم لاہور جاکر ان کو پیغام دے آئیں کہ وہ غریبوں کیلئے کچھ کریں اگر ان کے پاس اختیار نہیں تو پھر استعفیٰ دیکر گھر آجائیں ۔

شاکر شجاع آبادی

مزید : ملتان صفحہ آخر