کاشتکا روں کا دوسرے روز بھی دھرنا ، انہار افسروں کی ٹرخاؤ پالیسی

کاشتکا روں کا دوسرے روز بھی دھرنا ، انہار افسروں کی ٹرخاؤ پالیسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) مٹوٹلی مائنر ٹیل کے کاشتکاروں کا چیف آفس محکمہ انہار کے باہر پانی چوری اور نا انصافی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے متاثرین نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کھلے آسمان تلے گزاری ہے اور ابھی تک تبدیلی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے دعویدار اور بے حس حکمرانوں،حکام نے کوئی داد رسی نہیں کی ہے دھرنا میں شریک متاثرین سید وارث محمد شاہ ،خورشید شاہ ،منیر احمد بودلہ ،عمران محمود ،عبدالغنی ،واجد شاہ ،اشفاق شاہ ،اسمعیل ،مختیار ،عاشق لنگاہ ،خالد لنگاہ ،احمد حسن ،حسن شاہ ،مظہر شاہ ،اللہ دتہ ودیگر درجنوں متاثرین کا کہنا ہے کہ ٹیل پر پانی دستیاب نہ ہونے سے کپاس سمیت دیگر نقد آوور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں جس کے باعث مذکورہ متاثرین کو کروڑوں روپے کا تقصان ہوا ہے انھوں نے کہا کہ دھرنا دیئے 36گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر انہار انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ اگر آج تک ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا وزیراعلی سیکرٹریٹ پنجاب کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے ۔
دھرنا