سینئر سول جج راشد افضل کی زیر نگرانی قبر کشائی ‘ ضروری اجزاء لیبارٹری روانہ

سینئر سول جج راشد افضل کی زیر نگرانی قبر کشائی ‘ ضروری اجزاء لیبارٹری روانہ

منٹھار(نامہ نگار)منٹھار کے نواحی گاؤں 142 پی کے محمد سلیم کی قبر کشائی ہوئی،سینئر سول جج راشد افضل نے نگرانی کی۔کچھ عرصہ قبل (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

مقامی زمیندار محمد سلیم رقبہ کو پانی لگاتے ہوئے پراسرار طور موگہ میں جاں بحق ہو گیا تھا۔اے ایس آئی جاوید کے مطابق محمد سلیم کے بیٹے محمد توصیف نے قبرکشائی کی درخواست دی جس میں شبہ ظاہر کیا کہ اس کے والد کو قتل کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرواتے ہوئے سینئر سول جج راشد افضل نے اپنی نگرانی میں قبرکشائی کروائی اور ضروری اجزاء لیبارٹری میں بھجوانے کے لئے حاصل کئے۔اس موقع پر پولیس نفری بھی قبرستان میں موجود تھی۔

قبر کشائی

مزید : ملتان صفحہ آخر