ہائیکورٹ کا معروف شاعر ممتاز اطہر کی درخواست پر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو ملتان کو واجبات ادا کرنیکا حکم

ہائیکورٹ کا معروف شاعر ممتاز اطہر کی درخواست پر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو ملتان ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ریڈیوپروگرام کرنے کے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

واجبات ادانہ کرنے کے خلاف درخواست سٹیشن ڈائریکٹرملتان کوبھجواتے ہوئے تمام فریقین کوسماعت کرکے رقم واجب الاداہونے پرایک ماہ میں اداکرنے اوررپورٹ بھجوانے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے ادیب اورشاعرممتازاطہرنے درخواست دائرکی تھی کہ وہ طویل عرصہ سے ادبی حلقے سے تعلق رکھتے ہے اورکئی کتابوں کے بھی مصنف ہے جبکہ درخواست گذار1970 سے ریڈیوپاکستان سے وابستہ ہے اوراس ضمن میں ملتان اسٹیشن سے طویل عرصہ سے مختلف پروگرام کررہے ہیں لیکن ان پروگراموں کاجون 2018 ء سے معاوضہ ادانہیں کیاجارہاہے جبکہ اس سے قبل سفری اخراجات اورروزانہ کھانے پینے کے ادائیگی ماہانہ بنیادوں پرکی جاتی تھی جبکہ اب بھی دفترکی جانب سے مستقل ملازمین کوباقاعدگی سے تنخواہ اداکی جاتی ہے لیکن 40 سال سے خدمات انجام دینے کے باوجود معاوضہ کی بروقت ادائیگی نہیں کی جارہی ہے نیزیہ اقدام آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔اس لئے فوری طورپرواجبات اداکرنے اورٹیکس کٹوتی کی تفصیلات بھی مہیاکرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر