بجلی چوری ‘ 58 افراد کیخلاف مقدمات میٹر اتارنے پر واپڈا اہلکاروں کو دھمکیاں

بجلی چوری ‘ 58 افراد کیخلاف مقدمات میٹر اتارنے پر واپڈا اہلکاروں کو دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)بجلی چوری کے 58مختلف واقعات میں 58افراد کیخلاف (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ واپڈا حکام کو میٹر اتارنے پر ملزمان نے سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ایس ڈی او محمد انور اور چوہدری بابر علی نے فیصل،شہباز ،علی نواز،قادر بخش،عامر،یعقوب،خوشی محمد،رضوان،رمضان،تھانہ قطب پور میں ایس ڈی او عبدالرزاق نے ملزم عبدالرحمان،مجید،بشیر،محمد عارف ایس ڈی او نے محمد رمضان،تھانہ جمیل آباد اور کینٹ کے علاقے میں بابر علی ایس ڈی او،اکرم ایس ڈی او،سہیل ایس ڈی او،ملزمان عبدالشکور،ذیشان،سلمان،تھانہ بستی ملوک ایس ڈی او غلام یٰسین نے ملزم عبدالغفار،نعمت علی،تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ایس ڈی او کاظم حسین نے ملزم محمد حسین،محمد اسلم تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ایس ڈی او تنویر اختر نے نواز،رمضان،سرفراز،ولی محمد ،آصف،ارشاد،جاوید،طالب ،شریف،غلام محمد،اشرف، محمد احمد،صدیق، عامر،کیفی حسین،دلاور،ایس ڈی او طاہر افضل نے یوسف،ایس ڈی او محمد انور نے نذیر احمد،ربانی،ایس ڈی او عبدالرحمان نے برکت علی کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محمد انور ایس ڈی او کی تحریری درخواست پر پولیس نے اسلم سمیت15نامعلوم ملزمان کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔