خاتون اغواء ، اوباش کی مکان میں قید کرکے 2سال تک بد اخلاقی

خاتون اغواء ، اوباش کی مکان میں قید کرکے 2سال تک بد اخلاقی

میاں چنوں(نمائندہ خصوصی)اوباش نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو اغوا کر لیا مکان میں قید کرکے دو سال تک بداخلاقی کرتا رہا ۔ خاتون دو بچوں کی ماں بن گئی موقعہ پاکر خاتون پریس کلب پہنچ گئی اوباش اور اسکے ساتھی کاروائی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کرنے پر خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے لگے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں نے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار ا کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق صادق کالونی میاں چنوں کی رہائشی عابد کوثر نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل مجھے ملک ساجد ولد ملک صادق اعوان نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر مجھے اغوا کیا اور ایک مکان میں لے جاکر دو سال تک زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا پہلے ایک بچی پیدا ہوئی اور اب میں سات ماہ کی حاملہ ہوں مجھے کاروائی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے آج میں ان ظالموں کے چنگل سے نکل کر آئی ہوں ایس ایچ اوتھانہ سٹی بھی بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے انکاری ہے اور کہتا ہے کہ ناجائز بچے پید کرنے والے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکتا میری ڈی پی او خانیوال اور آر پی او ملتان سے اپیل ہے کہ وہ نوٹس لے کر بااثر ملزم کے خلاف کاروائی کریں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں ڈی پی او خانیوال کے دفتر کے سامنے اپنی بیٹی سمیت پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلوں گی ۔اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او تھانہ سٹی عباس حیدر سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک خاتون نے زبانی بیان دیا ہے تحریری درخواست آنے پر ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر