چند مہینوں میں حکومت ملکی خزانہ بھر دیگی ‘ عوام مایوس نہ ہوں‘جاوید اقبال

چند مہینوں میں حکومت ملکی خزانہ بھر دیگی ‘ عوام مایوس نہ ہوں‘جاوید اقبال

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں وہ کچھ نہیں ہوگا جو پہلے ہوتا رہا اور نہ ہی ماضی کی غلط پالیسیاں چلیں گی۔اپنی رہائشگاہ پرمختلف عوامی وفودکے مسائل سنتے ہوئے انہوں نے کہاکہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ماضی کے سیاست دانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور آج جب یہ لوگ احتساب کے شکنجے میں آرہے ہیں تو یہ احتساب سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جمہوریت خطرے میں ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ آج ہمیں حکومت ملنے کے ساتھ ساتھ قومی خزانہ بھی مکمل طور پر خالی ملا ہے جسے ہم اپنی دیانت داری، سچائی اور اپنی شاندار پالیسیوں کی بدولت آنے والے چند مہینوں میں بھر دیں گے اورانہوں نے کہا کہ عوام مسترد اور مایوس سیاست دانوں کی باتوں میں مت آئیں اور تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔اس موقع پرمحمدحفیظ‘ اشفاق علی‘ غلام حسین‘’ ساجدرفیق‘ محمدمرتضیٰ ودیگربھی موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر