ملتان : قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ،بہاولپور میں ٹیم پر پتھراؤ

ملتان : قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ،بہاولپور میں ٹیم پر پتھراؤ

ملتان،بہاولپور،لودھراں،راجن پور، میلسی ، عبدالحکیم،بورے والا،رحیم یار خان(سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر،نمائندگان پاکستان)حکو مت پنجا ب کی ہد ایت پر گر ین اینڈ کلین پنجا ب کے سلسلے میں ضلعی انتظا میہ ملتا ن کا تجا وز ات آ پر یشن دسویں(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

روز بھی جا ری رہا ۔ اس سلسلے میں گز شتہ روز اینٹی انکروچمنٹ سکو اڈ نے سورج میا نی ،مظفر آ با د ،گارڈن ٹا ؤ ن اور نا در آ با د پھا ٹک کے علاقوں میں کریک ڈا ؤن کیا ۔آپر یشن کی نگر انی اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا ظہیر عبا س شیراز ی نے کی ۔آ پر یشن کے دور ان سکو اڈ نے بھا ری تعد ا د میں پختہ تعمیرا ت مسما ر کر کے سا ما ن قبضے میں لے لیا ۔سورج میا نی کے علاقہ میں تا جر وں کی جا نب سے مزاحمت بھی کی گئی جس کو پولیس فورس کی مدد سے نا کا م بنا دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا ظہیر عبا س شیراز ی کاکہنا ہے کہ سورج میانی میں 2 کر وڑ رو پے سے زائد مالیت کا 11 مر لے کا سر کا ری پٹو ار خا نہ واگزار کر الیا گیا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ شہر کو تجاوزا ت سے پا ک کر نے تک آ پر یشن بلا تعطل جا ری رکھے جا ئے گا ،انہو ں نے مزید کہا کہ تجا وز ات مافیا کو جا ن لینا چا ہیے کہ انہیں اپنی یر قانو نی تجا وزا ت کو مسما ر کر نا ہی پڑے گا ،تاجر بر اد ری اس فلا حی کام میں مز احمت کے بجا ئے ہما را سا تھ دے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ آپر یشن کے چند دنو ں میں ہما رے سکو اڈ نے قبضہ مافیا سے 15 ار ب سے زائد کی اراضی واگزا ر کر ائی جو کہ ہما ری محنت کا منہ بولتا ثبو ت ہے ۔ان کا مز ید کہنا ہے کہ مظفر آ با د میں تجاوز ات آ پر یشن کے دور ان کسی کو مزاحمت پر حر است میں نہیں لیا گیا۔آ پریشن کے دور ان مزاحمت اور گرفتاریو ں کی خبر بے بنیاد ہے،انہو ں نے کہا کہ ایک نو جوان کو آ پریشن کے دور ان ساما ن سائیڈ پر نہ کر نے پر صر ف تنبیہ کی گئی ہے ۔جبکہ تاجروں نے آپریشن کیخلاف جانے کے بعد مظاہرہ کیا اور کہا کہ اصولوں قوانین کے برعکس کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدا یت پر ضلع بھر میں قبضہ ما فیا اور تجا وز ات کے خلا ف کاروائی کیلئے اینٹی انکر وچمنٹ کمیٹی تشکیل دید ی گئی ہے ،کمیٹی اراکین اراکین صوبائی اسمبلی ،صو با ئی وزراء اور ضلعی حکا م شامل ہے ۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریا ض ملک کا کہنا ہے کہ کمیٹی تجاوزات آ پریشن کی نگر انی کے ساتھ سا تھ تنازعا ت حل کر انے کیلئے بھی کا م کر ے گی ۔انہو ں نے کہاکہ تا جر بر اد ری سمیت تما م شہر ی ضلعی حکو مت کے تجاوزا ت آ پر یشن میں تعاو ن کر ے کیو نکہ یہ فلا حی کا م ہے جس میں ہمیں مل جل کر کا م کر نا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مذ کو رہ کمیٹی شجر کا ری اور صفا ئی آ پر یشن کے حوا لے سے بھی کا م کر ے گی ۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرتجاوزات کیخلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی رابعہ سیال نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چک12 بی سی الف میں کچی آبادی میں کمرشل دکانوں اوردیگرتجاوزات کیخلاف آپریشن کاآغاز کیاتوعوام بپھر گئی اورانہوں نے پولیس اورانتظامی ومالی افسران پرشدید پتھراؤشروع کردیا اورڈنڈے سوٹے لے کرپولیس پرپل پڑے جس پرپولیس اورانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں مشتعل افراد نے تجاوزات آپریشن کیلئے لائی جانیوالی مشینری اورسرکاری پولیس کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اس تصادم کے دوران ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت6 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے بی وی ہسپتال منتقل کیاگیا حالات پرقابو پانے کیلئے انتظامیہ نے رینجرز طلب کرلی جس نے حالات پرقابو پایا پولیس نے500 افراد کیخلاف کارسرکار میں مداخلت پولیس پرحملے اورتوڑ پھوڑ پرمقدمہ درج کرلیاہے ذرائع نے بتایاکہ پولیس کے جوانوں نے عوامی تشدد کاغصہ نکالنے کیلئے لوگوں کو گھروں سے نکال کرتشدد کانشانہ بنایا۔ اورگرفتاریاں شروع کردی ہیں تاحال حالات کشیدہ ہیں اورینجرز کے نوجوان امن وامان قائم کرنے میں کوشاں ہیں۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لودہراں نے ضلعی انسداد تجاوزات کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی میں سیاسی جماعتوں کے رہنما, اراکین اسمبلی,سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں کمیٹی لودھراں میں تجاوزات کے خلاف مہم کا جائزہ لے گی اور تجاویز سے بھی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرے گی کمیٹی میں رکن قومی اسمبلی میاں شفیق ارائیں,صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار وڑائچ ،ایم پی اے نذیر خان بلوچ,ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر شیر محمد اعوان, نواز وڑائچ, عمر خان کانجو,تینوں تحصیلوں کے انجمن تاجران کے صدور کے علاوہ چیف آفیسر ضلع کونسل, ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شامل ہیں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ قبضہ مافیاء رضاکارانہ طور پر قبضہ چھوڑ دیں بصورت دیگر قبضہ واگزار کرانے پر آنے والا خرچ بھی ان سے وصول کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریلوے اراضی پر تعمیر شدہ 378 گھر ،بہاری کالونی، بستی گھیر،مسعودآباد کے کء مکانات ناجائز قابضین کے قبضے میں ہیں جنہیں واگزار کرانے کے نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں،وزیر ریلوے کے حکم پر جلد اراضی خالی کروائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 152 کنال اراضی خالی کروائی ہے جسکی مالیت 36 کروڑ سے زائد بنتی ہے،دیہی علاقے میں 510 کنال اراضی خالی کرواء گء جسکی مالیت 12 کروڑ سے زائد ہے پولیس شہیداء کے نام پر مختص 60 ایکڑ رقبہ بھی واگزار کروایا گیا۔ شہر میں مارکیٹ کمیٹی کے رقبہ پر ایک عدد کوٹھی بھی واگزار کروا کر اسے سیل کردیا گیا ہے۔جسکی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے کہا کہ ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور شہر کی سڑک موتی مسجد سے درہ مچھی والا تک تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ شہر سے ملحقہ روڈ زسے تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔ ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ سے سڑ کیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں اور عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہے۔مزید برآں آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے تاجر برادری اور شہری اس مہم میں حصہ لیں۔ حکومت سرکاری اراضی واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ اور شجر کاری و صفائی مہم کے فروغ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق موجو دہ تجا وزات کے خلاف آ پر یشن میں پرا ئیو ٹا یزیشن کے ذریعے ریلوے کی قیمتی ارا ضی فرو خت کر نے کا سکینڈل بھی اسی آ پر یشن میں شامل کر لیا گیا ہے جو پہلے مر حلے میں انتقال واپس فیڈرل گورنمنٹ کے نام کیا جا ئے گا اور اسکے بعد اس قیمتی ارا ضی کو سر کاری تحویل میں لے لیا جائیگا ۔ میلسی کی چند اہم شخصیات جنہوں نے شہر کی قیمتی کمر شل رہائشی صنعتی عرا ضیات ، فراڈ ، دھوکہ دہی اور غیر قانونی تبا دلوں کے ذریعے فرو خت کر کے ار بوں رو پے کما ئیں وہ لوگ سر کاری سکر یننگ میں آ چکے ہیں جن کے خلاف آ ئندہ چند روز میں کاروائیاں شروع ہو جائینگی اور وہ سر کاری قیمتی زمینیں واپس لے لی جائینگی اور اسکے بعد انکے بقایا جا ت بھی با قاعدہ سختی سے وصول کیے جائینگے ۔ عبدالحکیم سے سپیشل رپورٹر کے مطابق عبدالحکیم میں صرف کچاکھوہ چوک سے لیکر ریلوے پھاٹک تک ناجائز تجاوزات کا حقییقی طور پر خاتمہ کیا گیا،شہر کے دوسرے کمرشیل بازروں میں میونسپل کمیٹی نے ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کی کوشش ہی نہی کی اور صرف گھونگلوں سے مٹی جھاڑنے کی کوشش کی ہے ،ریل بازار ناجائز تجاوزات کی وجہ سے سڑک سکڑ کر دس فٹ سے کم رہ گیا ہے ،ریل بازار میں دوکانداروں نے فٹ پاتھ پر بھی قبضہ جما رکھا ہے کچھ دوکناداروں نے فٹ پاتھ کے آگے سڑک پر سامان سجا رکھا ہے کچھ دوکاندروں نے دوکانوں کے آگے دس فٹ تک سڑک پر سامان اور ۸ فٹ اونچی چارپائیاں کھڑی کرکے اس طرح رکھا ہوا ہے کہ دوسری دوکان ہی نظر نہی آتی میونسپل کمیٹی کو بھی مذکورہ ناجائز تجاوزات نظر نہی اتیں، عبدالحکیم باگڑروڈ پر ہمہ وقت گدھا گاڑیاں لوڈڈموٹر سائیکل رکشہ کے علاوہ دوکاندارں نے بھی سڑک پر سامان سجا رکھا ہے اور رہڑی والوں کو بھی کھڑا کر رکھا ہے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سید نوید عالم، نائب تحصیلدار چوہدری امتیاز احمد وڑائچ اور چیف آفیسر بلدیہ راؤ محمد علی کی قیادت میں بلدیہ بوریو الا ،محکمہ ریونیو ،محکمہ ہائی وے اور روڈز نے پولیس کی مدد سے ہیوی مشینری کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں ملتان روڈ چونگی نمبر 5،چیچہ وطنی روڈ ،لاری اڈا اور دیہات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے ذریعہ مجموعی طور پر ساتھ روز کے دوران 671کینال زرعی سرکاری اراضی اور 22کینال کمرشل سرکاری اراضی جن پر مارکیٹیں قائم تھیں واگزار کروالی واگزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت ایک ارب سے زائد بتائی جاتی ہے ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر سید نوید عالم کے مطابق یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا جس میں کچی آبادیوں ،ملکیتی جائیدادوں اور ریڑھی والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو گی اسکے علاوہ سرکاری اراضی پر تمام ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کروایا جائے گا جس میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا تمام ناجائز قابضین کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں نوٹس ملنے پر جو قابضین خود جگہ خالی کردیں گے وہ نقصان سے بچ سکیں گے بصورت دیگر بھاری مشینری کی مدد سے انہیں مسمار کر دیا جائے گا ۔رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں سرکاری زمین واگزار اور تجاوزات کے خلاف جاری اپر یشن کی خود سربراہی کریں جبکہ تمام سرکاری محکمہ جات اپنی ملکیت زمینوں کی حدود بندی کرتے ہوئے قبضہ کی نشاندہی کریں۔یہ ہدایات انہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ واگزار کرانے اور تجاوزات کے خلاف جاری آپر یشن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرکیپٹن(ر)شاہ میر اقبال سمیت محکمہ زراعت، ایجوکیشن، انہار، واپڈا، سوئی گیس، ریلوے، اوقاف و دیگر محکموں کے افسران اور چیف آفیسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں سر کاری زمینوں سے قبضہ واگزار کرایا جا رہا ہے لہذا تمام محکمہ جات اپنی زمینوں پر قبضہ کی نشاندہی کریں تاکہ اسے فوری ختم کرایا جا سکے۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر