کلین اینڈ گرین پنجاب مہم ‘ مانیٹرنگ کیلئے موبائل اپلیکیشن متعارف

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم ‘ مانیٹرنگ کیلئے موبائل اپلیکیشن متعارف

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

مانیٹرنگ کیلئے موبائل اپلیکیشن متعارف کروا دی ہے، فیلڈ آفیسران اوریونین کونسل سیکرٹریزاور میونسپل آفیسرز فیلڈ سے براہ راست تصاویر اور رپورٹ حکومتی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا سکے گی۔ اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے تمام شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گء ہے کہ مذکورہ ڈسٹرکٹ کے سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی زیر نگرانی میں موبائل ایپلکیشن سے آگاہی کیلئے آج 11اکتوبر 2018کو تربیتی کورس منعقد کرائیں تاکہ سیکرٹریز ویب سائٹ پر تصاویر اپ لوڈ کی جا سکیں اور براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر