پی ٹی آئی ممبرز کا رپوریشن ، ورکرز کی میٹنگ شہر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

پی ٹی آئی ممبرز کا رپوریشن ، ورکرز کی میٹنگ شہر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ ...

رحیم یارخان( نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ممبرز میونسپل کمیٹی اور ورکرز کی جانب سے شہر میں مسائل کی نشاندھی اور ان کے حل کے لیے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری آصٖف مجید نے بھی شرکت کی میٹنگ کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احسان اللہ جمالی نے کی۔ میٹنگ میں تمام ممبرز میونسپل کمیٹی چوہدری محمد اشرف، چوہدری محمد علی، عبداللہ سبحان، رانا لیاقت علی خاں، احمررضا کاکا، جام فیاض حسین لاڑ،طاہرخان نے اپنے اپنے وارڈز کے متعلق شکایات سے آگاہ کرتے ہو ئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کسی بھی معاملے میں ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے جبکہ میونسپل کمیٹی کا ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ جام فیاض حسین لاڑ نے کہا کہ وارڈ نمبر33میں سیوریج کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے 28کا کروڑ روپے کا ڈسپوزل لگایا ہے جس میں ڈیزل وغیرہ جارہاہے مگر ڈسپوزل سکیم چالو نہیں ہوئی عملہ صفائی توجہ نہیں دیتا، چوہدری محمد اشرف نے شہر میں لگے خطرناک بل بورڈ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ یہ بورڈ‘بڑی عمارتوں پر لگائے گئے ہیں جو کہ کسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ان کو فوری طور ایسی جگہوں سے ہٹوایا جائے۔عبداللہ سبحان نے وارڈ نمبر30کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں بالکل تعاون نہیں کرتا جبکہ میگا سیوریج لائینوں کی عرصہ تین سال سے صفائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں میں پھیلاہواہے۔ناصر اقبال راجپوت نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو انکے پلاٹوں کے پٹہ ملکیت جاری کرنے کا کہا۔چوہدری محمد علی ، نے کہاکہ واٹرفلٹریشن لگاتو لگادیئے گئے ہیں مگر ان کو چلانے کے لیے کوئی آپریٹر نہیں ہیں مقامی لوگ اپنی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں۔ملک میں تجاوزات کا خاتمہ ایک خوش آئند بات ہے آپریشن کو بلاتفریق جاری رہنا چاہیے سینی ٹیشن پر توجہ کی بھرپورضرورت ہے،سیکرٹری انفارمیشن شمیل مرزا،رانا منظور احمد خان، سلمان احمدچوہدری، جام نیاز ، افتخار چٹھہ۔ عدنان رشید المعروف سنی چوہان، اشفاق خان ایڈووکیٹ، عمران اشرف ایڈووکیٹ، چوہدری خضرحیات، حاجی ظہور احمدگجر، ودیگر نے بھی اپنے اپنے وارڈز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احسان اللہ جمالی نے کہاکہ ضلعی گورنمنٹ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں شہر میں بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کلین اپ بلاتفریق جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے گورنمنٹ کی پراپرٹی کو ہرصورت واگزارکرایا جائیگا، شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے ان کے دفتر میں کنڑول روم بنایا جارہاہے جہاں 24گھنٹے شکایات درج کرائی جاسکیں گی اور ان شکایات پر عمل درآمد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی سے تمام مشینری اورعملہ کی تفصیلات منگوا کر شہر میں صفائی ستھرائی کے لیے ایک نیا پلان ترتیب دیا جائیگا جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی۔ ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، شہر میں صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کام بلاتفریق ہونگے کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی، جو اچھا کام کریگا اس کی حوصلہ افزائی کی جائیگی کسی کو شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائیگی۔ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لیے ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر پلان ترتیب دیا جائیگا تاکہ گنا اور کپاس کے سیزن میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

نشاندہی

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر