با اثر افراد سے سرکاری اراضی ہر صورت واپس لی جائیگی : حسین جہانیاں گردیزی
خانیوال (بیورونیوز )صوبائی وزیرمنیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے عوام کی فلاح وبہبو دکے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے تجاوزات اور ناجائز قابضین کیخلا ف آپریشن کے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
دوران بااثر او رطاقتور افراد سے سرکاری اراضی پر قبضہ ہرصورت واگذار کرایا جائیگا ‘دوردراز علاقہ کے عوام کو ودیگر بڑے شہروں کے برابر لانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہو ں نے یہ بات چک نورنگ شاہ کبیرولا میں علاقہ کی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ دریں اثنا ء سرکٹ ہاؤس خانیوال میں صوبائی وزیر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام سے حلقہ پی پی 204میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جاری سکیموں کے حوالہ سے بریفنگ لی اورہدایت کی کہ جاری سکیموں کو میٹریل کے معیار کی ضمانت کیساتھ جلداز جلد مکمل کیا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
حسین جہانیاں گردیزی