صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جا رہا ہے ‘ رائے ظہور کھرل

صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جا رہا ہے ‘ رائے ظہور کھرل

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رُکن (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تجاوزات کاخاتمہ کیا جا رہا ہے اور اس اپریشن کی وجہ سے قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکٹر اراضی واگزار کرا ئی ہے اور تجاوزات مافیا کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر معز زین علاقہ اور پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر یوسی چیئرمین چودھری حبیب احمد، رائے مبشر کھرل ، سابق چیئرمین چودھری محمدمشتاق گجر ، رائے جمشید کھرل ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار رائے عامر اسلم کھرل اور رائے حق نواز کھرل ایڈووکیٹ ودیگر معززین بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر