دوسال کی اکاؤنٹس تفصیلات جمع نہ کروانے پر پی آئی اے ڈیفالٹر لسٹ میں شامل

دوسال کی اکاؤنٹس تفصیلات جمع نہ کروانے پر پی آئی اے ڈیفالٹر لسٹ میں شامل

ملتان(نیوز رپورٹر)قومی ائیرلائن(پی آئی اے)کو دوسال سے سالانہ اکاؤنٹس تفصیلات جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹر لسٹ میں(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ڈال دیا گیا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کو 31دسمبر2017ء کو اختتام پر سالانہ اجلاس نہ بلانے اور اکاؤنٹس کا سالانہ آڈٹ جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا ہے بی ایس ایکس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق اگر کوئی کمپنی اسلانہ اجلاس نہ بلائے اور مالی سال کیلئے سالانہ اکاؤنٹس آڈٹ جمع نہ کروائے تو اسے ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس ایکس ریگولیشنز کی دفعات 5.11.1(سی) اور(ڈی) کے تحت10اکتوبر2018ء کو ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص کی خریدو فروخت آج سے نوے روز تک معطل رہے گی واضح رہے کہ قومی ائیرلائن نے دوسال سے سالانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر