ایف بی آر ‘ ٹیکس نادہندگان کو گاڑیوں کی خریداری پر 5 فیصد اضافی چارج دینے کا حکم

ایف بی آر ‘ ٹیکس نادہندگان کو گاڑیوں کی خریداری پر 5 فیصد اضافی چارج دینے کا ...

ملتان(نیوز رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کیخلاف گاڑیوں کی خریداری پر 5 فیصد اضافی چارج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں‘ جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کروانے پر مزید 3 فیصد اضافی چارج کیے جائیں گے ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی بکنگ پر 5 فیصد اضافی چارج کیے جائیں گے اور محکمہ ایکسائز حکام بھی رجسٹریشن پر 3 فیصد جرمانہ وصول کرینگے ۔ تاہم 200 سی سی کی گاڑیوں ‘ بائیک پر اضافی رقم وصول نہیں کی جائیگی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری پر مذکرہ قانون لاگو نہیں ہوگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر