گلشن مارکیٹ ‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

گلشن مارکیٹ ‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

ملتان ( خبر نگار خصوصی) تھانہ نیوملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 افراد(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد نشترایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقے گشن مارکیٹ میں گزشتہ شب کار پر سوار جنید اور غلام محیی الدین اور دیگر جارہے تھے۔اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکو گاڑی کے پیچھے سے سامنے اگئے۔انہوں نے کار روکی اور مذکورہ کار سواروں کو گاڑی سے باہر نکلنے کا کہا۔جیسے ہی تینوں افراد باہر نکلے تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی۔جس کے نتیجے میں جنید اور غلام محیی الدین زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو ان کا ساتھی کار میں ڈال کر فوری طور پر نشتر لے گیا،جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے۔جبکہ مقامی پولیس روایتی انداز میں جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔اور قانونی کاروائی شروع کردی۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر