قندیل بلوچ کیس ‘ مزید گواہوں کے بیانات قلمبند

قندیل بلوچ کیس ‘ مزید گواہوں کے بیانات قلمبند

ملتان ( خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مزیدگواہوں کے بیانات قلمبندکرنے کیلئے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سماعت17 اکتوبرتک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔۔ فاضل عدالت میں گرفتار ملزموں محمد وسیم اور حق نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کے وکیل کی جانب سے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ مذہبی محفل کیلئے نواحی علاقہ گئے ہوئے ہیں جس کے باعث پیش نہ ہوسکیں گے گزشتہ روز سماعت پر گواہان اے ایس آئی رمضان اور ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ نے بیانات قلمبند کئے گئے اور قتل کے بعد جائے وقوعہ سے برآمد شواہد بھی عدالت میں پیش کر دئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر