سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اکاؤنٹس کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اکاؤنٹس کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے موثر ...

ملتان( نیوز رپورٹر ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکاؤنٹس کے غلط استعمال اور دھوکہ دہی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی بینک انتظامیہ کی جانب سے اکاؤنٹس میں جعلسازی کے تدارک کیلئے بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشز ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر کی بینکوں اورمالیاتی اداروں کو ہدایتی مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ بینکنگ کمپنیز آرڈیننس سیکشن 33 اے کے تحت بینک صارفین و کھاتے داروں کے ڈیٹا کا تحفظ مالیاتی اداروں اور بینکوں کی اولین ذمہ داری ہے اوراسے ہر ممکن یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ بینک صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال اور دھوکہ دہی جیسے واقعات رونما نہ ہوں ۔

غلط استعمال

مزید : ملتان صفحہ آخر