رجسٹری برانچ عملے کا ناروا سلوک‘ وثیقہ نویسوں ‘ تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ ‘ نعرے بازی

رجسٹری برانچ عملے کا ناروا سلوک‘ وثیقہ نویسوں ‘ تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ ‘ ...

ملتان(نیوز رپورٹر) انجمن وثیقہ نویسان ملتان اور آل پاکستان انجمن تاجران کے زیراہتمام رجسٹری برانچ انتظامیہ و عملہ کے ناروارویے کے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

خلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور رجسٹر ی برانچ عہدیداروں و عملہ کے ناروارویے کے خلاف نعرے بازی بھی کیا جس کی قیادت انجمن وثیقہ نویسان ملتان کے صدر غلام عباس ،جنرل سیکریٹری ملک صفدر حسین جنجوعہ نے کی جبکہ اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجررہنماؤں شیخ جاوید اختر، عارف فصیح اللہ، خالد قریشی، اشفاق انصاری نے انجمن وثیقہ نویسان ملتان عہدیداران سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر وثیقہ نویسان کے صدر غلام عباس نے کہا ہے کہ رجسٹری برانچ کے سٹی سب رجسٹرار عمران شمسی ، کینٹ صدر ظہور بھٹہ گذشتہ دو ماہ سے لی گئی رجسٹریاں واپس نہیں کر رہے ہیں اور تقریباً ایک ہزار کے قریب رجسٹریاں باؤنڈ کرکے رکھی ہوئی ہیں جب رجسٹریوں کی واپسی کا تقاضا کرتے ہیں تو رجسٹری افسران رجسٹریوں کے پاس کرنے کے لئے ڈیل کی باتیں کرتے ہیں رجسٹریاں نہ ملنے کی وجہ سے وثیقہ نویسان کے کاروبار بھی تباہ ہو کر رہ گئے ہیں دوسری طرف شہریوں کو رجسٹریاں بروقت نہ ملنے کی وجہ سے بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر فوری طور پر حکام بالا نے نوٹس نہ لیا تو کچہری چوک کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیں گے اس موقع پرتاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ رجسٹری برانچ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے جن کی وجہ سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں لیکن رجسٹری افسران و عملہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے اگر یہی صورتحال رہی تو وہ انجمن وثیقہ نویسان کے ہمراہ بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے اس موقع پر رانا احمد خان، سید اختر شاہ بخاری، تنویر عباس، ساجد اقبال تھہیم، اسد شاہ بخاری، رازی بھٹہ، وسیم، ریاض، محمد لطیف، محمد نقاش ، خواجہ رفیق ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر