سابق صدر ہائیکورٹ بار شیرزمان قریشی پر حملہ کیس ‘ 3 ملزموں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق صدر ہائیکورٹ بار شیرزمان قریشی پر حملہ کیس ‘ 3 ملزموں کا 2 روزہ جسمانی ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان پراحاطہ عدالت میں حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

تین ملزموں کا2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کی جانب سے ملزموں عمران حسین،ناصر حسین اورمحمد عمران کوپیش کیاتھاکہ سابق صدرہائیکورٹ بارملتان شیرزمان قریشی پرایک روزقبل احاطہ عدالت میں قاتلانہ حملہ کرنے جبکہ جیب سے 80 ہزار روپے اور ضروری کاغذات نکال لینے کامقدمہ درج کرکے ملزموں کوگرفتارکیا گیا ہے جن سے برآمدگی ہونی باقی ہے اس لئے ملزموں کاجسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاجائے۔ اس موقع پرملزموں کی جانب سے واقعہ کوغلط قراردے کرجسمانی ریمانڈنہ دینے کی استدعاکی گئی تھی۔

ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر