اندرون حرم گیٹ میں آپریشن،شراب فروش گرفتار،200ولایتی بوتلیں برآمد

اندرون حرم گیٹ میں آپریشن،شراب فروش گرفتار،200ولایتی بوتلیں برآمد

ملتان (وقائع نگار)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دولت گیٹ سب انسپکٹر محمد جاوید اور اسسٹنٹ سب(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

انسپکٹر رانا مسعود تھانہ اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد حفیظ ولد محمد حنیف قوم آرائیں سکنہ صابن والی گلی اندرون حرم گیٹ سے ولائتی شراب برآمد کر لی۔ ملزم سے 200 بوتل ولائتی شراب برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف تھانہ دولت گیٹ میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر