جتوئی،سادہ لوح لڑکیوں کو ورغلا کر فروخت کرنیوالا گروہ سرگرم،انتظامیہ خاموش

جتوئی،سادہ لوح لڑکیوں کو ورغلا کر فروخت کرنیوالا گروہ سرگرم،انتظامیہ خاموش

جتوئی ( نامہ نگار) سادہ لوح لڑکیوں کو ورغلا پھسلا کرکے شادی کا جھانسہ دیکر فروخت کرنے والہ گینگ سرگرم ہوگیاتفصیل کے مطابق جتوئی گرد و نواح میں پہلے بھی کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

ہیں جس میں سادہ لوح لڑکیوں کو ورغلا کر شادی کا جھانسہ دیکر بلیک میلر گروہ کئی سادہ لڑکیوں کی زندگی برباد کر چکے ہیں گزشتہ دنوں موضع جہاں پور کی رہائشی رابعہ بی بی کو ملزمان فضل ، عبدالرحمٰن ، ملازم حسین ، اللہ ڈتہ المعروف ڈتی ببر اغواکاروں نے گھر کے کمرہ کو نقب لگا کر دوشیزہ کو اغوا کرلیا رابعہ بی بی کے مطابق اس سے قبل بھی ملزمان نے اغوا کرکے بداخلاقی کی اور مجھے پل ڈینہ پر صبح اندھیرے میں چھوڑ گئے ہم نے پولیس تھانہ جتوئی کو کارروائی کرنے کا کہا تو ہماری کسی نے نہیں سنی الٹا ہمیں دھمکا کر گھر بھیج دیا دوسری بار اغواء کاروں نے مجھے اغواء کرکے نامعلوم جگہ پر اسلحہ کے زور پر چار دن تک گینگ ریپ کرتے رہے چار دن کے بعد نامعلوم اشخاص کے پاس فروخت کردیا نامعلوم اشخاص کی گاڑی سے موقع پاکر چھلانگ دی جس پر میں نے شور واویلا کیا تو ملزمان ڈر کے وجہ سے مجھے چھوڑ کر فرار ہوگئے اس موقع پر رابعہ بی بی والد غلام فرید والدہ رضیہ بی بی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں ہم غریب لوگ ہیں پولیس تھانہ جتوئی کے چکر لگا لگا تھک چکے ہیں ہماری کارروائی نہیں کی جارہی اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کریں۔

رابعہ بی بی

مزید : ملتان صفحہ آخر