خاتون کو اغواء کرنیکی کوشش ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

خاتون کو اغواء کرنیکی کوشش ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

ملتان(وقائع نگار) خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش ،فحش حرکات،امانت (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

میں خیانت کے واقعات ،اغواء کے واقعات،بٹھہ پر اینٹیں بنانے پر پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے،بجلی کے بل کی جعلی رسیدیں دینے اور عدالتی پیشی پر آنے والے ایڈووکیٹ کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنادیا،پولیس نے 70افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں غلام اکبر نے ملزمان محمد حسین کو وحید کو گواہان کی موجودگی میں 1لاکھ 85ہزار روپے کی بھینس امانتاً دی جس کو واپس کرنے سے ملزمان انکاری ہوگئے۔تھانہ مظفرآباد نے فحش حرکات کرنے پر فضل الہی،منظور،شاہدہ پروین،عالم گیر اور آصمہ کو گرفتار کرلیا۔تھانہ چہلیک کے علاقے میں ایڈووکیٹ فیصل نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ میں مقدمہ کی پیروی کیلئے عدالت میں آیاہوا تھا،پیشی سے فارغ ہوکر عدالت سے باہر آیا تو ملزمان طیب،بلال،عمر فاروق،فدا اللہ،عمران حسین،عمران،ناصر عباس،ملک عامر،طیب احمد سمیت 30افراد نے قاتلانہ حملہ کرکے دھمکیاں دیں اور تشدد کیا،تھانہ قادر پور راواں کے علاقے میں محمد اسلم کی کار اس کے اپنے دوست شہباز نے امانتاًلی جو واپس کرنے سے انکاری ہے۔اسی تھانے کے علاقے میں پولیس نے فحش حرکات کرنے پر کامران نوید،سمینہ،رانی مائی کو گرفتار کرلیا،تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے میں اللہ وسایا کے بجلی کی بل کی رقم 1لاکھ 40ہزار6سو7روپے عمران اصغر نے لئے اور بعدازاں ملزم نے جعلی فرضی رسیدیں دے دیں جس پر میرا میٹر کاٹ دیا گیا،اسی تھانے کے علاقے میں انوائرنمنٹ انسپکٹر ظفر رحمان نے ملزمان نبیل،حنیف ،اقبال کیخلاف پرانی ٹیکنالوجی کے تحت بٹھہ چلانے پر مقدمہ درج کرلیا،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں فیض رسول کی ہمشیرہ کو عمران،اکمل،رستم، اور سلمہ بی بی نے اغواء کرلیا،تھانہ گلگشت کے علاقے میں تسلیم کی بیٹی جوکہ 27سالہ تھی کو اختر،علی ودیگر 2نامعلوم نے اغواء کرلیاتھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں خاتون کو اغواء کرنے کے بعد ملزمان نے محمد ندیم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ڈنڈوں سوٹوں سے مضروب کردیا،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد ہاشم کو 2لاکھ کا بوگس چیک دینے پر ملزم رمضان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس نے ان ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناء چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل،موبائل فون،نقدی،طلائی زیورات،مال مویشی سمیت دیگر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد رمضان کا بچھڑا نامعلوم چور نے چوری کرلیا اسی تھانے کے علاقے میں محمد یاسر کے گھر میں نامعلوم ڈاکوؤں نے گھس کر اسلحے کے زور پر 2عدد طلائی چوڑیاں،موبائل فون و نقدی چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں محمد عمر عثمان کے گھر سے نامعلوم چور نے موٹرسائیکل اور طلائی زیورات و لیڈیز سوٹ چوری کرلئے،تھانہ دہیل گیٹ کے علاقے میں محمد ندیم کا موبائل فون نامعلوم چور نے چوری کرلیا،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں اجمل،کی دکان سے نامعلوم چوروں نے گولی ٹافی کے پیکٹ چوری کرلئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر