ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی سے عوام میں مایوسی پھیل گئی : سعید الرحمان مفکر

ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی سے عوام میں مایوسی پھیل گئی : سعید الرحمان مفکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم سعیدالرحمان مفکر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت سال 2015 سے لیکر ابتک ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں روپے کی کٹوتی کرکے عوام کے امیدوں پر پانی پھیر دئے ہے ۔تین سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے تحصیل کونسل ڈگر کے ترقیاتی فنڈز میں 12 کروڑ روپے کی خطیر رقم کٹ لگاکر ریلیز نہیں کئے ۔اے ڈی پی برائے سال 2018/19 نو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے تحصیل کونسل ڈگر کے جملہ ممبران نے اتفا قق رائے سے منظور کرلئے ۔صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اخری ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کرنے کی بجائے پورا فنڈز ریلیز کرے ۔کنو نئیر خالد خان کی زیر صدارت تحصیل کونسل ڈگر کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری محکمہ کے افسران کے علاوہ کونسل کے ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ٹی ایم او آمین خان ،اکاونٹ افیسر ناہید خان اور ٹی ایم اے عملہ نے شر کت کی ۔تحصیل ناظم نے کہا کہ 2015/16 کے فنڈز میں سے چار کروڑ ،دوسرے سال چار کروڑ اور تیسرے سال کے ترقیاتی فنڈز میں سے بھی کٹوتی کی گئی ۔ٹی ایم اے کی بلڈنگ کے لئے زمین خرید نے کے لئے تحصیل ناظم کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ۔جو پرائیویٹ زمین خرید نے کے لئے کو شیش کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ڈگر کی بیوٹی فیکیشن فنڈز سے ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر ،گور نمنٹ ڈگری کالج جوڑ اورتحصیل گدئزی میں 48 لاکھ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کونسل کے تمام ممبران سے کہا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنے اپنے یونین کونسل کے ترقیاتی منصوبے ٹی ایم اے ڈگر میں جمع کرے ۔کونسل کے اجلاس سے حافظ صدیق نے کہا کہ ڈی سی بونیر نے علاقہ سلارزئی کے 1600 کنال پر سیکشن فور لگاکر عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر سیکشن فور کوختم کیا جائے ۔اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد نے کہا کہ بونیر کو سوات موٹر کے ساتھ میاں خان سنگاؤں کے مقام پر لنک دیا جائے ۔تاکہ بونیر کے عوام اس سے مستفید ہو سکے ۔تحصیل کونسل ڈگر کے تمام ممبران نے صوبائی حکومت کی جانب سے موجودہ بلدیاتی نظام کو قبل از وقت ختم کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام کو جاری رکھاجائے ۔اور اس میں مزید اصلاحات کی جائے ۔