مہمند ، گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑوں کے طلباء کا ٹرانسپورٹ کی ۱عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ، گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑوں کے طلباء کا ٹرانسپورٹ کی ۱عدم فراہمی کیخلاف ...

مہمند (نمائندہ پاکستان ) مہمند، گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑوکے طلباء کا ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ غلنئی بازار میں روڈ بلاک کر کے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔ لکڑو کالج کا غلنئی سے تحصیل صافی میں بحال کرنے سے 600 طلباء کا تعلیمی سمتقبل داؤ پر لگ گیا۔ ٹرکوں میں جا کر کئی پیریڈ ضائع ہو جاتے ہیں۔ ڈی سی مہمند، ایم این اے، سنیٹر اور دیگر حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑو کے طلباء نے ٹرانسپورٹ سہولت نہ ملنے کے خلاف غلنئی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طالب علم رہنماؤں مجاہد خان، بلال خان، اشفاق، محمد اسحاق اور دیگر نے کہا کہ لکڑو ڈگری کالج غلنئی سے دوبارہ تحصیل صافی لکڑو میں بحال کرنے سے تحصیل حلیمزئی کے زیر تعلیم 600 سے زائد طلباء کو ٹرانسپورٹ کی مد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غریب طلباء کالج جانے کا کرایہ برداشت نہیں کر سکتے۔ اس لئے ٹرکوں اور چلتی گاڑیوں میں سوار ہو کر جب کالج پہنچ جاتے ہیں تو دو تین پیریڈ ضائع ہو جاتے ہیں۔ جبکہ متبادل کے طور پر غلنئی سیکنڈری سکول اور یکہ غنڈ میں بھی پڑھائی کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی مہمند نے بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے چار، چار طلباء کو ایک ایک سواریوں کی گاڑی میں پہنچانے تک ذمہ داری لی مگر سینکڑوں طلباء کو سوار ہونے میں دو تین گھنٹے تک انتظار کرنا ہوگا۔ جس سے طلباء کی پڑھائی جاری رکھنا نا ممکن ہوگا۔ طلباء نے مظاہرے کے دوران باجوڑ ٹو پشاور شاہراہ کو بند رکھا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طلباء نے ڈپٹی کمشنر، ایم این اے اور سنیٹر سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر