سول کورٹ میں کاٹلنگ پریس کلب کیخلاف خالد اقبال کی رٹ

سول کورٹ میں کاٹلنگ پریس کلب کیخلاف خالد اقبال کی رٹ

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستا ن)کاٹلنگ سول کورٹ تحصیل کاٹلنگ پریس کلب کے خلاف خالد اقبال کا مقدمہ کارج کردیا۔اور سول جج کاشف خان نے کاٹلنگ پریس کلب کے حق میں فیصلہ دے دیا۔چھ ماہ پہلے خالد اقبال نے کاٹلنگ پریس کلب کے ممبر شپ اور مراعات کے حصول کیلئے سول کورٹ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔کاٹلنگ پریس کلب کی جانب سے شہنواز خان ایڈوکیت اور محمدجمیل ایڈوکیت نے مقدمہ کی پیروی کی اور مدلل انداز میں کاٹلنگ پریس کلب کے موقف کی کامیابی سے دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔اور دس اکتوبر کو سول جج کاشف خان نے خالد اقبال کا مقدمہ خارج کرکے کاٹلنگ پریس کلب کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر