عبدالولی خان یونیورسٹی میں صوبے کی سب سے بڑی پی ایچ ڈی فیکلٹی موجود ہے،ڈاکٹر خورشید

عبدالولی خان یونیورسٹی میں صوبے کی سب سے بڑی پی ایچ ڈی فیکلٹی موجود ہے،ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان آئندہ برس پاکستان کی ٹاپ ٹن یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی گئی اس بات کا سارا کریڈٹ فیکلٹی کو جاتا ہے جو ہمارے قابل ہونہار اور محنتی فیکلٹی ممبران کے کاوشوں کا ثبوت ہے کیونکہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں صوبے کی سب سے بڑی پی ایچ ڈی فیکلٹی موجود ہے۔یہ بات وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے شعبہ کیمسٹری میں ایک لیب کے افتتاح کے موقع پر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیب شعبہ کیمسٹری کی جدید ترین لیبز میں سے ایک ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے مزید کہا کہ اس ادارے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات اور سکالر کے وقت کو قیمتی اور با مقصد بنانے کے لئے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہماری کوشش ہے کہ یہ یونیورسٹی ہرممکن تعلیمی سہولیات کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھائے ۔اس موقع پر شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی خان شعبہء کمیسٹری کی فیکلٹی، میڈیا انچارج ڈاکٹر عتیق الرحمان اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی