حاجی فتح محمد خان کو سپرد خاک کردیا گیا

حاجی فتح محمد خان کو سپرد خاک کردیا گیا

مٹہ ( نمائندہ پاکستا ن) پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنماء اور سینئر سیا ستدان حاجی فتح محمد خان اپنے ابائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزرا مختلف سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے قائدین ممبران اسمبلی اور سرکاری افسروں بھی تعداد میں شریک ہوئے تفصیلات کی مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنماء اور سینئر سیاستدان حاجی فتح محمد خان جو گذشتہ روز انتقال ہوا تھا اپنے ابائی گاوں برشیر پلم مٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سنیٹر وفاقی وزیر مملکت اعظم خان سواتی ، دوست محمد خان ، عبدالجبا ر خان ، انور زمان خان، سرفراز خان ، ڈکٹر محمد خان سمیت بڑی پیمانے پر سابق صوبائی وزرا ممبران قومی وصوبائی اسمبلی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سرکاری افسروں اور بڑی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی بعد میں امیر مقام اور اعطم خان سواتی حاجی فتح محمد خان کے بیٹے عظمت علی خان اور دیگر خاندان سے اظہار تعزیت کرکے فاتحہ خوانی بھی کی

مزید : پشاورصفحہ آخر