مردان میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 36گرفتار
مردان(بیورورپورٹ)نیشنل ایکشن پلان کے تحت مردان پو لیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جا ریتھانہ شیر گڑھ اور تھانہ سٹی کے حدود میں سرچ آپریشن03مجرمان اشتہاریوں سمیت33مشتبہ افراد گرفتار ،ان رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان کی خصوصی احکامات پر ایس پی آپریشن گل نواز خان اور سرکل ڈی ایس پیز کے زیر نگرانی سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل علامہ اقبال اور ڈی ایس پی سٹی خالد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او شیر گڑھ عجب خان اور ایس ایچ او سٹی ایوب خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شیر گڑھ اور تھانہ سٹی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران مجرمان اشتہاریوں سمیت مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے جس میں03مجرمان اشتہاریوں سمیت33مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے، ان آپریشن کے دوران120مکانات چیک کئے گئے جس میں12 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ،جبکہ آپریشن کے دوران04رائفل،05پستول اور30 عدد کارتوس بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے31موٹر سائیکلوں،200گاڑیوں اور200 افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں13افراد کو زیر دفعہ 151/107 ،05افراد55/109اور 15افراد کو 55/110کے تحت گرفتار کیا گیا۔