پھندو میں غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پھندو میں غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پھندو کی حدود میں غیرت کے نام پر اپنی سگی ماں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی بر آمد کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی نور ولی ولد کاکو جان سکنہ آخون آباد نمبر 5 نے تھانہ پھندو میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بیا ن کر تھا کہ اس کی بہن مسماۃ (س) زوجہ بونیر کو اس کے بیٹے حسن ولد بونیر گل سکنہ ترناب فارم نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہوچکا ہے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ پھندو میں مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے غیرت کے نام پر قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔ایس ایچ او تھانہ پھندو عرفان خان نے واقعہ میں ملوث ملزم کو محض 24 گھنٹے کے اندر اندر ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم نے سرسری انٹارگیشن کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر آلہء قتل پستول بھی بر آمد کر لیاگیا ملزم نے اپنے اعترافی بیان پولیس کو درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کی ماں نے دو ماہ قبل مقبول ولدمحمود سکنہ ترناب فارم کے ساتھ گھر سے فرار ہوکر شادی کی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا اور موقع ملتے ہی اس نے اپنی والدہ کو قتل کر دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر