سرسید احمد خان کی 200ویں سالگرہ پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

سرسید احمد خان کی 200ویں سالگرہ پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

کراچی(آئی این پی) اسٹیٹ بینک کی جانب سے بانیان پاکستان میں سے ایک اور 19ویں صدی کے مشہور مصنف و ماہر تعلیم سرسید احمد خان کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر انکا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا ۔ پاکستانی 50 روپے مالیت کا سکہ 17 اکتوبر کو مرکزی بینک کے تمام فیلڈ دفاتر سے دستیاب ہوگا ۔ یا د گاری سکے کو تانبے اور نکل سے بنایا گیا ہے جس میں تانبا 75 فیصد اور نکل کی مقدار 25 فیصد ہے۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔دھاتی سکے کے وسط میں ایک طرف پانچ نکروں کا ابھرتا ہوا ہلال اور دوسری طرف سرسید احمد خان کی یک رخی تصویر ہے۔ سکے پرسرسید احمد خان کی تاریخ پیدائش بھی درج ہے۔پاکستان کا مرکزی بینک ملک کی سماجی و سیاسی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یا د گاری سکے جاری کرتا رہتا ہے۔قبل ازیں پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر اور عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے یادگاری سکے بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

سکہ جاری

مزید : پشاورصفحہ آخر