سی پیک اہم منصوبہ ،بروقت تعمیر کو یقینی بنانا ہے، مراد سعید

سی پیک اہم منصوبہ ،بروقت تعمیر کو یقینی بنانا ہے، مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعیدنے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نہایت ہی اہم منصوبہ ہے ،جس کی بروقت اور کوالٹی تعمیر کو یقینی بنانا ہے۔سی پیک کو آگے بڑھانے سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔بلوچستان میں شاہرات کی تعمیر وتوسیع سے معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے یہ بات آج وزارت مواصلات میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل انعام حیدر ملک سمیت دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قومی شاہرات ،موٹرویز کی تعمیراور بالخصوص بلوچستان میں کراچی۔کوئٹہ ۔چمن شاہراہ،رتو ڈیرو۔بسیمہ110کلومیٹر،آواران۔خضدار 251کلومیٹر ،ہوشاب۔آواران 159کلومیٹر کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مراد سعید نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و ترقی معاشی نقطہ نظر سے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس کا مواصلاتی شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ہے او ر ان کے درمیان باہمی روابط کو مزید مربوط بنایا جائے۔
مراد سعید