خاتون سے پرس چھیننے والا افغان مہاجر ملزم گرفتار

خاتون سے پرس چھیننے والا افغان مہاجر ملزم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے حیات آبا د کی حدود میں خاتون سے پرس ، موبائل فون اوردیگر اشیاء چھین کر فرار ہونے والے افغان ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بر آمد کر کے ملزم کو حوالات منتقل کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (ش) دختر ریاض احمد ساکنہ حیات آباد نے مقامی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ بشارت مارکیٹ کے ساتھ روڈ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اس دوران ایک نوجوان اسم و مسکن نامعلوم نے اپنی موٹر کار روک باتیں کرنے لگا کہ اس دوران اچانک مجھ سے میرا پرس چھین کر فرار ہو گیا مدعیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے حیات آباد کے پوش علاقے میں خاتون سے پرس اور دیگر اشیاء چھیننے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کو ٹاسک حوالہ کرتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ڈی ایس پی حیات آباد اور ایچ او تھانہ حیات آباد اختر نصیر نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کر تے ہوئے گزشتہ روز ایک کامیا ب کارروائی کے دوران افغان مہاجر ملزم میر ویس ولد محمد آغا سکنہ افغانستان حال ریگی کو گرفتار کر لیا ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر خاتون سے چھینا گیا موبائل فون اور دیگر سامان سمیت واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی بر آمد کر لی ہے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کارروائی میں حصہ لینے والی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر