ڈیرہ ،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،4 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ ،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،4 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)چودھوان پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 2رائفلز ،1کلاکوف ،1بندوق اور73کارتوس برآمدکرکے 4افراد کوگرفتارکرلیا ‘الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران دورائفل ، ایک کلاکوف ، ایک بندوق اور73کارتوس برآمدکرکے شیر گل ،گنڈہ پور، ایوب اورعلی کوگرفتارکرلیا ۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر