بونیر میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کیخلاف مظاہرہ

بونیر میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کیخلاف مظاہرہ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے کلرکس اور دیگر ملازمین نے گذشتہ روزکلرک عمر حسن سے دن دہاڑے نامعلوم افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل کوآرڈینیشن کونسل کے چئیر مین وزیر ذادہ ۔کلرکس ایسوسی ایشن کے چئیر مین عبدالغفور ۔انصاف ٹیچرز فورم کے صدر رشید اور نسیم الحق نے کہا کہ بونیر کی ضلعی حکومت ،ضلعی انتطامیہ،ڈسٹرکٹ پولیس اور تمام انٹیلی جنس ادارے ناکام ہو چکے ہے ۔ائے روز گاڑی چوری اور موٹر سائیکل چوری کے واردات ہورہے ہیں ۔مگر ایک ماہ گزر نے کے بعد بھی سرکاری سکول کے پرنسپل نصرواللہ زیب کی گاڑی برامد نہ ہوسکی ۔سرکاری ملازمین عدم تحفظ کے شکار ہے ۔موجودہ مہنگائی کے دور میں سرکاری ملازمین اپنے لئے سواری کا بندوبست مشکل سے کرتے ہے ۔مگر نامعلوم افراد انہیں ان سہولت سے محروم کرتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ بونیر میں بہت سے ادارے کام کررہے ہیں اور لاکھوں روپے تنحواہیں سرکار سے وصول کررہے ہیں مگر انکی کارکردگی صفر ہے ۔وزیر ذاد نے کہا کہ 14 اکتوبر سے بونیر کے تمام ملازمین ان چوری کے واردات کے خلاف بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال کریں گے ۔ایک ہفتہ کے لئے تمام سکولوں میں اخری کلاس کا بائیکاٹ کریں گے ۔30 اکتوبر کو بونیر پریس کلب کے سامنے عظیم الشان جلسہ ہو گا ۔اسکے بعد ائندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔مقررین نے کہا کہ کلرک عمر حسن کی موٹر سائیکل فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر